پنجاب پولیس دو خطرناک اشتہاری مجرموں کو دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان واپس لے آئی

رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141ہو گئی‘ ترجمان

جمعرات 30 نومبر 2023 12:27

پنجاب پولیس دو خطرناک اشتہاری مجرموں کو دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) پنجاب پولیس قتل کے مقدمات میں مطلوب مزید دو خطرناک اشتہاری مجرموں کو دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان واپس لے آئی ۔پنجاب پولیس کی ٹیم نے اشتہاری محمد اویس نصیر اور محمد ارشد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اشتہاری محمد اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو 2018ء سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ، اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو گزشتہ ایک برس سے قتل کے واقعہ میں مطلوب تھا۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141ہو گئی۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔