انٹی کرپشن حکام نے محکمہ مائینز کے سب انجینئرکورشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جمعرات 30 نومبر 2023 14:52

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) انٹی کرپشن حکام نے چھاپہ مار کرمحکمہ مائینز کے سب انجنیئرکورشوت لیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔عزیز الرحمن سکنہ ماڑی انڈس ضلع میانوالی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست دی کہ مائز اینڈ منرلز خوشاب کی بلڈنگ کی ریپرنگ اور چاردیواری کی تعمیر کا ٹھیکہ 65لاکھ میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ9لاکھ75ہزار روپے کمیشن کی مد میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ایس ڈی اور اورمحمد شہزاد، سب انجنئیرپہلے ہی بطوررشوت وصول کر چکے ہیں۔ اب سیکورٹی واپس کرنے کے لیے محمد شہزاد، سب انجینئر مزید50ہزا رروپے طلب کر رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی ہدایت پر سرکل آفیسر نے نذر عباس بلوچ، سول جج دفعہ 30جوہر آبادکی نگرانی میں چھاپہ کر کے محمد شہزاد، سب انجینئر، مائز اینڈ منرلزکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے50ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتار ملزم سمیت باقی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :