سرکاری اراضی پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

جمعرات 30 نومبر 2023 16:11

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر کی جانے والی انکرچمینٹ کومسمار کرتے ہوئے فوری طور پر قبضے ختم کرائےجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنے فرائض محنت و ایمانداری سے انجام دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کوئی چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نا ہو سرکاری زمینوں پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،ضلع بھر کے تمام محکموں کے سرکاری افسران متعلقہ افیسوں پر کیے جانے والے قبضے کے شکایت نامے سمیت سرکاری زمین پر قبضے کا تحریر نامہ تین روز کے اندر جمع کروائیں تاکہ سرکاری اراضی سے قبضہ ختم کرایا جاسکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اعجاز احمد جتوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب نظامانی، ڈی ای او تعلیم سیکنڈری اکبر شاہ، تحصیل بلڑی شاہ کریم کے مختیارکار عبدالکریم خاصخیلی، محکمہ اینٹی کرپشن، پی پی ایچ آئی، محکمہ انفارمیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :