پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام بہترین محققین کے لیے تقسیم اسناد کی تقریب

جمعرات 30 نومبر 2023 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ کی جانب سے دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل پنجاب یونیورسٹی کے 26 محققین میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اور محققین نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے محققین کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے تقریب کے انعقاد پرڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے محققین میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔