
ہمارا مقصد ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں ہربچہ ایچ آئی وی کے بوجھ سے آزاد پیدا ہو، نگران وزیراعظم
جمعرات 30 نومبر 2023 23:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی کی موجودہ وبا پر غور کرتے ہیں تو ہمیں ایچ آئی وی کی جانچ اور علاج کی سہولت میں وسیع خلائ نظر آتا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم ان لوگوں تک پہنچ رہے ہیں جن تک پہنچنے کی ضرورت ہے، کیا ہم ان لوگوں کی تشخیص کر رہے ہیں جن کو تشخیص کی ضرورت ہے اور کیا ہم حکمت عملی کے ساتھ صحیح سمت جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کی اجتماعی کوششیں، وسائل اور اس حوالے سے اقدامات اس وبا کی رفتار کو روکنے کیلئے کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر منصوبہ بندی کیلئے اہم رکاوٹیں اور چیلنجز بدستور برقرار ہیں، یہ حقیقت ہمیں اختراعی، مؤثر اور پائیدار منصوبہ بندی کے ساتھ ایچ آئی وی کی وبا سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کو تیز کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے ذمہ داریوں کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے اور ایچ آئی وی کی روک تھام کے سیاسی اور مالی دونوں پہلوئوں کو ترجیح دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بنیادی مقاصد میں سے ایک اس شعبہ میں اپنی کوششوں کو دگنا کرکے خاص طور پر ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کو روکنا ہے، ہمارا مقصد ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں ہر بچہ ایچ آئی وی کے بوجھ سے آزاد پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایڈز کی روک تھام کے نئے آلات کو اپنانے اور وسیع پیمانے پر نفاذ کی اہمیت سے آگاہ ہیں، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ خدمات ہمارے ملک کے کونے کونے تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں تفاوت کی کوئی گنجائش نہ چھوڑی جائے خاص طور پر معاشرے کے وہ طبقات جو ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے خطرے کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایچ آئی وی کے ردعمل میں مصروف اپنے تمام شراکت داروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کیلئے بروقت کارروائی کرنے کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے متحد ہو کر تعاون کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ایڈز سے پاک پاکستان کے اپنے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کریں، متحد ہو کر ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں صحت کی دیکھ بھال ہر ایک کا حق ہو اور کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.