الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی

ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی593 حلقے ہوں گے

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:21

الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی593 حلقے ہوں گے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کے جنرل نشستوں کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے ۔

حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی،پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی ،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی ،خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی ،بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔