پشاور سے طورخم بارڈر تک ایکسپریس وے تعمیر ، سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی دور کی جائیگی ،عامر عبداللہ

سابق دور میں منظور کئے گئے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ،سابق خاصہ دار فورس کے (ر)اہلکاروں کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرانے کیلئے پولیس چیف سے بات کرینگے ،باہمی مشاورت سے علاقے کے عوام کے تمام مسائل حل کئے جائینگے، نگران وزیر ٹرائبل افیئرز

جمعہ 1 دسمبر 2023 21:05

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) نگران وزیر ٹرائبل افیئرز عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ پشاور سے طورخم بارڈر تک ایکسپریس وے تعمیر ، سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی دور کی جائیگی ،سابق دور میں منظور کئے گئے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ،سابق خاصہ دار فورس کے (ر)اہلکاروں کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرانے کیلئے پولیس چیف سے بات کرینگے ،باہمی مشاورت سے علاقے کے عوام کے تمام مسائل حل کئے جائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ٹرائبل افئیرز سید عامر عبداللہ نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر سید عامر عبداللہ کے دورہ لنڈی کوتل کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثنا اللہ خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمن خلیل، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری و دیگر ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

،عمائدین علاقہ نے صوبائی وزیر کو لنڈی کوتل کے عوام کے بنیادی مسائل تفصیل سے بیان کئے جن میں پانی، بجلی، سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی، ٹیکنیکل کالج ،ہسپتال کے اندر مسائل اور پریس کلب کی تعمیر جیسے دیرینہ مسائل شامل تھے۔ نگران وزیر عامر عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے پاک افغان طورخم بارڈر تک ایکسپریس وے تعمیر ، سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی دور کی جائیگی جبکہ سابق دور میں منظور کئے گئے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق خاصہ دار فورس کے ریٹائرڈ اہلکاروں کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرانے کیلئے پولیس چیف سے بات کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظور شدہ سکیموں کو مکمل کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر باہمی مشاورت سے علاقے کے عوام کے مسائل حل کرینگے ۔انہوں نے مشران سے کہا کہ علاقے میں زمینی و دیگر تنازعات جرگہ کے ذریعے حل کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ علاقے کے عوام کے مشکلات میں کمی آئے اور زندگی بہتر گزار ی جاسکے ۔