3مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی شوری کا اجلاس،ملکی بین الااقوامی حالات، عام انتخابات اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد ودیگر ایجنڈوں پر غور

ی* جماعت کی فعالیت ، صوبوں کے دورے ،پروگرامات، انتخابات کی تیاریوں بارے اہم فیصلے

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:00

ؐکوئٹہ/ خانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی شوری کا اجلاس مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص کے صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ملکی بین الااقوامی حالات، ملک کے عام انتخابات اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد ودیگر ایجنڈوں پرتفصیلی غور وخوض ہواجماعت کی فعالیت ، صوبوں کے دورے، اور پروگرامات، انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد رابطے ومذاکرات کے حوالے سے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص کی سربراہی میں مولانا میاں محمداجمل قادری مولانا عبدالقادرلونی مفتی احمدعلی ثانی مفتی شفیع الدین مفتی ریاض جمیل پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس سے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص نے خطاب کرتے ھوئے اعلان کیاکہ چاروں صوبوں کے مجالس عاملہ پارلیمانی بورڈ دستورکے مطابق بورڈ ہونگے اجلاس سے امیرمرکزیہ مولاناخلیل احمدمخلص نے کہاکہ مرکزی جمعیت نظریاتی فسلطین کے مجاہدین عوام کے بھرپورحمایت کرتی ہے اورملک بھرمیں صوبائی جماعتیں اورتمام اضلاع فلسطین کے حمایت میں پروگرامات کا انعقادکریں اجلاس سے مرکزی سرپرست مولانا اجمل قادری مرکزی سیئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا احمد علی ثانی مرکزی نائب امیر پیر طریقت مولانا عزیز احمد شاہ امروٹی قاری مفتی ریاض جمیل ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی حاجی حیات اللہ کاکڑ قاری مہراللہ عبیداللہ حقانی حاجی حبیب اللہ صافی مولانا عبدالوہاب ڈھر قاری اکمل پیر وحیداللہ ہالیجوی قاری ثنااللہ فاروقی قاری عبدالحفیظ مولوی رحمت اللہ حقانی مولانا ابراہیم شاہ مولوی نعمت اللہ حریفال میرمبارک مفتی عبدالناصرمفتی فدالرحمن حاجی حبیب اللہ صافی شیخ مولانا نیاز محمد قاری عبدالرحمن رحمانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے عادلانہ نظام کی نفاذ میں ملک کی امن تعمیر و ترقی کا راز مضمر ہے 75 سال سے ملک پر مسلط جاگیردارنہ نظام نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا گیا کرپٹ ٹولہ نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار کیا ان کا مقصد اقتدار رسائی تھا عوام کا درد وفکر نہیں تھا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کی خودمختاری کو دا پر لگا دیا آج ملک کو سیاسی ومعاشی محاذ پرچیلنجز کا سامنا ہے اسٹیبلشمنٹ کی پیدا کردہ سیاسی افراتفری اور سازشوں سے نظام منجمد ہے ملک تیزی سے سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے ملک پہلے ہی بدترین سیاسی ومعاشی بحران اور سنگین اقتصادی مسائل کا شکار تھا بدقسمتی سے ملک میں جاری تعصب اور نفرت پر مبنی رویہ نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے طاقت کے بجائے مذکرات کے میز پر مسئلے کا حل نکالے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہماری بقا کا ضامن ہے جمعیت نظریاتی کا اساسی مقصد اسلامی نظام کا احیا اور معاشرتی و تہذیبی سطح پر مسلمانوں کے اندر تہذیب اسلامی کا احیا کرنا ہے ہم اسلامی نظام کو تمام مسائل کا حل سمجھتے ہے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کی انضمام سے آج بانی جمعیت مولانا احمدعلی لاہوری، مولانا عبداللہ درخواستی، مولانا تاج محمد امروٹی اور مولانا حافظ فضل محمدمولاناعبیداللہ انور کی مشن کی پیروکار ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے یہ پوری امت مسلمہ کے لیے نیک شگون وبڑی خوشخبری ہے مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی حادثاتی جماعت نہیں بلکہ اکابرین کی جدوجہد کے تسلسل ہے کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فریضہ سمجھ کر ملک کے سیاسی میدان میں اتر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان جنرل الیکشن میں بھرہورحصہ لے گی اجلاس میں ملک بڑھتی ھوء مہنگائی بدامنی دہشت گردی کی مذمت کی اجلاس میں پاک افغانستان کے درمیان میں بہتر برادرانہ تعلقات کیقیام پرزوردیاگیاکشیدہ ماحول کے خاتمہ دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ مسائل کوباہمی مزاکرات کے ذریعہ حل کامطالبہ کیاگیااجلاس میں فلسطین کینسل کشی اسرائیل کے بربریت ظلم وجبرکی مذمت کی گئی اسلامی دنیاکے حکمرانوں کی خاموشی کولمحہ فکریہ قراردیتے ہوئے پاکستان سمیت عرب ممالک واسلامی ممالک کے حکومتوں سے حماس وفلسطین مجاہدین کیفوجی مالی وجنگی امدادکامطالبہ کیاگیااجلاس میں نائب سرپرست مولاناسیدچراغ الدین شاہ کے صاحبزادہ اورفلسطین شہداکی مغفرت کیلئے اجتماعی دعاکی گئی