پنجاب یونیورسٹی طلبا نے آل پاکستان لٹریری مقابلوں میں ٹیم ٹرافی جیت لی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2023ء) پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباوطالبات نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے زیر اہتمام چھٹی آل پاکستان لٹریری مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ٹیم ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی طلبا بشمول جشن عباس، عثمان علوی، یسرہ جہاں، علیشا رحمان، سمیرا حسن، عکاشہ ودود اور امتیاز انجم نے اردو افسانہ، پنجابی غزل، پنجابی نظم، انگریزی مختصر کہانی اور سو الفاظ کی کہانی میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں جبکہ اردو اشعار، انگریزی نظم اور انگریزی مضمون میں دوسری اور اردو غزل میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔