لاہورہائیکورٹ:عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:11

لاہورہائیکورٹ:عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 4 دسمبر کو سماعت کرے گا جس کی رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اے ٹی سی کی جانب سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ سے خارج ضمانتوں کو بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔