سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیس نیب کے لئے درد سر بن گیا

طلبی پر راہ فرار کے باوجود نیب تاحال سردار عثمان بزدار کا سراغ نہ لگا سکا

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:32

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیس نیب کے لئے درد سر بن گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیس میں نیب کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،طلبی پر راہ فرار کے 7 ماہ گزرنے کے باوجود نیب تاحال عثمان بزدار کا سراغ نہ لگا سکا۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 9 مئی کے بعد سے نیب لاہور پیش نہیں ہوئے،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی کی آخری لوکیشن کوئٹہ میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔سابق وزیر اعلی کے لاہور اور ڈی جی خان پتہ پر متعدد کال اپ نوٹس بھجوائے گئے۔عثمان بزدار کا کیس انکوائری سے انویسٹی گیشن اپ گریڈیشن میں بھی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا بھی کوئی فائدہ موصول نہ ہوا۔