گورنرپنجاب کا جیلانی باغ کا دورہ ،گل دادی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:54

گورنرپنجاب کا جیلانی باغ کا دورہ ،گل دادی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ہفتہ کے روز جیلانی باغ کا دورہ کیا ،اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی گل دادی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل نے تیاریوں کے بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد بلیغ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیلانی باغ میں کئے گئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ گل دادی نمائش لاہور کی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔

پھولوں کی نمائش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صفی اللہ گوندل نے کہا کہ ملک بھر میں ایسی نمائشوں کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ پی ایچ اے کی جانب سے سالانہ گل دادی نمائش کا آغاز 4 دسمبر سے جیلانی باغ میں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :