nچلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:35

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم سے گزرنے والے مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں واقعہ قصبہ چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم سے گزرنے والی بس پر فائرنگ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

امدادی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب 18 افراد زخمی اور 3 افراد جاں بحق ہوئے ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ کی شکار مسافر بس ضلع غذر کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی، ایک درجن سے زائد زخمیوں کوریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

02-12-23/--319 #h# گ*پیپلز پارٹی اختلاف بھی اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے کرتی ہے،فیصل کریم کنڈی عوام کا حق ہونا چاہئے کہ وہ کس جماعت کو ووٹ دیتے ہیں،یہ تاثر نہیں دینا چاہئے ادارے اس میں مداخلت کر رہے ہیں، انٹرویو #/h# ظ* اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے ن لیگ کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے،سیاست میں اتحاد اور اپوزیشن چلتی رہتی ہے،پیپلز پارٹی اختلاف بھی اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے کرتی ہے،میاں صاحب لندن جانے سے پہلے کہتے تھے ووٹ کوعزت دو اور مجھے کیوں نکالا،عوام کا حق ہونا چاہئے کہ وہ کس جماعت کو ووٹ دیتے ہیں۔

یہ تاثر نہیں دینا چاہئے کہ ادارے اس میں مداخلت کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ن لیگ والوں نے لاہور جلسے کے بعد ہینڈ بریکیں کھینچ لی ہیں۔لاہور ان کا گڑھ تھا یہ ان کیلئے گڑھا ثابت ہو رہا ہے۔یہ لاہور میں جائیں جا کر کنونشن کریں، یہ نہیں جا سکتے۔پچھلی حکومت میں بہترین وزارت خارجہ تھی۔انہوں نے کہا لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب سلیکشن ہوگی،میاں صاحب واپس آئے ہیں اور ان پر کسی سیاسی باپ کا ہاتھ ہے ،شہباز شریف ورزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیر اعلی ہونگے۔انہوں نے کہا نوجوانوں کو آگے آنے چاہئے،غلطیوں سے بھی سیکھیں گے۔ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے گھر شہباز شریف سے لڑ کر لئے تھے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سیاستدانوں کی یونیورسیٹی ہے۔