sشوکاز نوٹس کا متن پڑھنے کے بعد فیصلہ کروں گا، دانیال عزیز

)’’رانوں شانوں ‘‘کے نوٹس کو اہم نہیں سمجھتا،بتایا جائے میں نے کس کیلئے اور کہاں ٹکٹ مانگاہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:35

ق اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) ن لیگ کے سینئر رہنما دانیا عزیز نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کا متن پڑھنے کے بعد فیصلہ کروں گا۔رانا ثناء اللہ، احسن اقبال’’ رانا‘‘ ہیں۔’’رانوں شانوں ‘‘کے نوٹس کو اہم نہیں سمجھتا۔نواز شریف ، شہباز شریف کیلئے اپنامستقبل دائو پر لگایا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے کے بعد نواز شریف سے رابطہ نہیں ہے۔دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بتایا جائے میں نے کس کیلئے اور کہاں ٹکٹ مانگاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مہنگائی کے حوالے سے کوئی بیانیہ نہیں۔عوام کیلئے بیانیہ نہیں تو اس کا مسئلہ ہی نہیں ٹکٹ کس کو ملنا ہے کس کو نہیں۔