اٹھارہویں ترمیم ،مسلم لیگ (ن )کے اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے، فیصل کریم کنڈی

18 ویں آئینی ترمیم کو ادھوری کہنے کا مطلب 18 ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنا ہے ،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

اتوار 3 دسمبر 2023 17:05

اٹھارہویں ترمیم ،مسلم لیگ (ن )کے اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم کو ادھوری کہنے کا مطلب 18 ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے قائدانہ صلاحیت سے 18 ویں آئینی ترمیم پاس کرائی ۔ انہوںنے کہاکہ آئین اور جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آگ اور خون کے دریا پار کئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔

متعلقہ عنوان :