ٌضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے زیر اہتمام انسداد سموگ آگاہی کے سلسلے میں سائیکل ریلی کا انعقاد

&سائیکل ریلی کا انعقاد کرنے کا مقصد لوگوں میں سموگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

aراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے زیر اہتمام انسداد سموگ آگاہی کے سلسلے میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کا آغاز فاطمہ جناح یونیورسٹی سے ہوا ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے سائیکل چلا کر باقاعدہ ریلی کا افتتاح کیا اور سائیکلسٹ میں اینٹی سموگ مونوگرام کی ٹی شرٹس تقسیم کیں ، سائیکل ریلی میں ہر عمر کے مرد و خواتین ، بچیوں اور بچوں نے حصہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا سائیکل ریلی کا انعقاد کرنے کا مقصد لوگوں میں سموگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا فضائی آلودگی ہی سموگ ہوتی ہے جس پر قابو پانے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا فصلوں کے باقیات جلانے، کوڑا کرکٹ کو جلانے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور اینٹوں کے بھٹے سموگ پھیلانے کا موجب بنتے ہیں ، ہمارا مقصد سموگ کی روک تھام کرنا ہے یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب لوگ سموگ کے بارے میں آگاہ ہوں گے ، لوگوں کو چاہیے کہ سائیکل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اس ان کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور فضائی آلودگی میں کمی واقع ہو گئی ، سائیکل ریلی علامہ اقبال پارک کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ریلی کے اختتام پر تمام سائیکلسٹ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔