ج*مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید کا ٹکٹ کنفرم

اتوار 3 دسمبر 2023 18:50

L رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید کا ٹکٹ کنفرم،مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے اپنے ورکر مرزا جاوید کو عوام کی خدمت کرنے کے جذبہ کے تحت اس بار بھی پی پی حلقہ 164میں برائے امیدوار اتارکرنے پر اڈا پلاٹ دفتر مسلم لیگ ن میں مبارک باد دینے والوں کا تانتہ سینکڑوں ن لیگیوں کا ہجوم مٹھائیاںتقسیم میاں نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا مرزا جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میاں نواز شریف کی ورکروں سے محبت اور عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے میں پارلیمانی بورڈ اراکین اور میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کا تحہ دل سے مشکور ہوں انشاء اللہ میں اپنے قائدین کو کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا، میرے دل میں عوام کی خدمت کاجذبہ اور اخلاق بھائی چارے کو فروغ دینا میرا مشن ہوگا پی پی حلقہ164کو انشا اللہ جنت ظہر بنائیں گے، رائیونڈ کی عوام کے دیرینہ مسائل سیورج، واٹر سپلائی، صحت صفائی اور گلیاں بازاروں کی خستہ حالی جیسے بنیادی مسائل عوام کے تعاون سے پہلی فرست میں حل کریں گے ، پی پی حلقہ164میں میاں نواز شریف کا مسکن ہے انشاء اللہ اس کو خوبصورت بنا میرا ہی نہیں میرے قائد میاں نواز شریف کی بھی دلی خواہش ہی