پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جلسہ عام کی جھلکیاں

اتوار 3 دسمبر 2023 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) خان شہیدعبدالصمدخان اچکزئی کے شہادت کی 50ویں برسی کی مناسبت سے پارٹی کے مرکزی جلسہ عام بمقام ایوب سٹیڈیم کوئٹہ کے عظیم الشان جلسہ عام کی جھلکیاں ۔* عظیم الشان جلسہ عام کی صدارت پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کی * جلسہ عام کا باقاعدہ آغا تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ مطیع اللہ نے کی * جلسہ عام میں مولانا شراف الدین صاحب نے خان شہیدعبدالصمد خان اچکزئی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی * جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین نے خطاب کیا ایوب سٹیڈیم بمعہ سیڑھیوں کچا کچ بھرا ہوا تھا * سٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان اور صوبائی اطلاعات سیکرٹری نصیر ننگیال نے سرانجام دیئے * جلسہ گاہ میں ضلع کوئٹہ اور جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع کو جلوسوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی * جلسہ گاہ میں کوئٹہ کے درجنوں جلوس کے ہزاروں افراد ودیگر اضلاع سے کارکنوں نے شرکت کی * کوئٹہ کے مضافات اور ضلعوں کے مختلف قافلے ٹریفک کی بندش اور ہجوم کے باعث جلسہ گاہ میں دیر سے پہنچی* کوئٹہ شہر میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ، پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے تصاویر اور جلسہ عام کے حوالے بڑے بڑے سائن بورڈز /پینا فلیکس لگائے گئے تھے اور شہر بھر کو پارٹی پرچم سے سجایا گیا تھا * سٹیج سے مسلسل کوئٹہ کے جلوسوں کا اعلان ہوتا رہا * جلسہ گاہ کے اندر بڑے بڑے پوٹریٹ ، بینرزموجود تھے جن پر خان شہید اور محمود خان اچکزئی کے تصاویر تھے * جلسہ گاہ کے چاروں اطراف پارٹی پرچم لگائے گئے تھے * جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے ایوب سٹیڈیم چاروں دروازوں کا استعمال کیا گیا * جلسہ گاہ میں کارکنوں کا جوش وخروش کا منظر دیدنی تھا * سٹیج پر پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین ، ڈاکٹرز ، ادیب ، مصنفین ، شعراء ، وکلاء، بزرگ اراکین موجود تھے * محمود خان اچکزئی جب جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنوں نے گل پاشی کی جب محمود خان تقریر کیلئے اُٹھے تو تمام جلسہ اُٹھ کر ان کا استقبال کیا اور گل پاشی کی * پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی جب تقرار کیلئے اُٹھے ان پر پھول نچاور کیئے گئے * جلسہ گاہ میں پشونخوالائرز فورم کے وکلاء نے باقاعدہ یونیفارم پہنے جلوس کی شکل میںشرکت کی * جلسہ گاہ میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ہزاروںکارکنوں و طلباء نے ریلی کی شکل میں شرکت کی * جلسے کے دوران نماز عصر کیلئے باقاعدہ وقفہ کیا گیا * جلسہ گاہ میں سائونڈ سسٹم کیلئے خصوصی ٹیم بلائی گئی تھے جس نے بڑے بڑے سکرین نصب کرنے ، ویڈیو کیمرہ ، ڈرون فوٹیج ودیگر کوریج کیلئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

* جلسہ گاہ میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں پارٹی کارکنوں نے کی * جلسہ گاہ کی سیکورٹی اور ٹریفک کیلئے پولیس نے بھی اپنی خدمات سرانجام دیں * میڈیا کی کوریج کیلئے الگ سے انتظامات کیئے گئے تھے * جلسہ گاہ میں پشتونخوامیپ خیبر پشتونخوا ، پنجاب اور سندھ کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی * جلسہ عام میں پارٹی کی قراردادیں عبدالحق ابدال اور جمشیدخان دوتانی نے پیش کی * پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو جیلانی خان غبیزئی نے پشتون روایتی (چپن) پہنائی* جلسے کے اختتام پر پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی روایتی تین نعرے لگائیں اور جلسہ گاہ نے فلگ شگاف آواز میں اس کے جواب دیئے ۔