ہری پور،پولیس نے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا

پیر 4 دسمبر 2023 22:48

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) ہری پور کے تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتارکرکے ملزم سے آلہ قتل برآمدکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 2دسمبرکو قاسم ولد عبدالرزاق کو قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مدعی کی رپورٹ پرنامزد ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم فیصل ولد عبدالوہاب کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پستول 30 بور برآمد کیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :