سی آئی اے پولیس نے نقب زن گینگ کے 2ارکان کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی

پیر 4 دسمبر 2023 23:03

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) سی آئی اے پولیس نے نقب زن گینگ کے 2ارکان کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ڈی ایس پی سی آئی اے اعجازاحمد کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹرعنصرموہل ودیگران پرمشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے نقب زنی کی متعددوارداتوں میں ملوث روح اللہ حسین نقب زن گینگ کے دوارکان کوگرفتارکرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے کل مالیتی2 کروڑ25لاکھ روپے کامال مسروقہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

جس میں90 تولے وزنی طلائی زیورات مالیتی ایک کروڑ80 لاکھ ،چھتیس لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی،14سوامریکی ڈالر،66سوچالیس سعودی ریال اوردوسوپچاس اماراتی درہم شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیاکہ انہوں نے گوجرانوالہ بالخصوص تھانہ ایمن آباد کے مضافات میں نقب زنی کی متعددوارداتیں کی ہیں ۔ سی پی اوکاکہنا ہے کہ نقب زنو ں،ڈکیتوں،چوروں اورمجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضافراہم کریں گے۔\378