ساہیوال، پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اغواء برائے تاوان مقدمہ کے گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں11دسمبر تک توسیع

پیر 4 دسمبر 2023 23:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) خصوصی جج انسداد دہشت گردی ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ زمیندار مشتاق کو اغواء کر کے تاوان لینے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم افضال احمد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7یوم کی توسیع کر کے تھانہ راوی پولیس اوکاڑہ کے سپرد کر دیا ہے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ مقدمہ کی تفشیش مکمل کر کے ریکارڈ سمیت ملزم کو گیارہ دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے ،سات جولائی کی رات کو موضع سجوارہ کنہہ سے زمیندار مشتاق احمد کو اغواء کر کے ایلیٹ فورس کے حوالدار تنویر ساجداور الطاف کانسٹیبل کے ہمراہ تاوان ملزموں نے وصول کیا جس پر پولیس تھانہ راوی نے 9جولائی کو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔