ساہیوال ،پولیس نے 44 گروہوں کا صفایا کردیا، 3494 اشتہاری گرفتار

منگل 5 دسمبر 2023 20:23

ساہیوال ،پولیس نے 44 گروہوں کا صفایا کردیا، 3494 اشتہاری گرفتار
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) ضلع ساہیوال کی پولیس نے رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ڈاکوئوں، مویشی چوروں،نورسر بازوں اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والی44گروہوں کا صفایا کر دیا اور ان گروہوں کی94ارکان کو گرفتار کر کے پچاس کروڑ روپے سے زائد کامسروقہ مال بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نی3494اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کرلیا جن میں385خطر ناک اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں ۔

پولیس نی1771عدالتی مفرور بھی گرفتار کر لئے جن میں13خطرناک سنگین مقدمات کے مفرور بھی شامل ہیں۔1486منشیات فروشوں سی17کلو ہیروین،1815کلو چرس،144 کلو افیون بر آمد کر لی اور27شراب کی چالو بھٹیاں بھی پکڑ لیں۔1002افراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔یہ بات سرکاری اعدادو شمار میں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :