
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری،اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
منگل 5 دسمبر 2023 21:20

(جاری ہے)
پنجاب کابینہ نے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی ا لاٹ کرنے کے لئے شفاف قرعہ اندازی کی منظوری دی۔
چولستان میں 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دی جائے گی اور بے زمین چولستانی کاشتکار کو ساڑھے 12 ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔اجلاس میں جیلوں کے ہسپتالوں کا انتظام محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپردکرنے اور قیدیوں کے لئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں نرسنگ کی طالبات کی تعداد دگنی کرنے کے لئے فنڈز کے اجرا اورانسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے لئے انتظامی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کی مینجمنٹ و آپریشن کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رجب طیب اردوان ہیلتھ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے کی تجدید کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز میں جنوبی پنجاب کے لئے پی کے ایل آئی ٹو قائم ہوگا۔اجلاس میں لاہور اور بہاولپور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے وائس چانسلرزکی سیلکشن کے لئے سرچ کمیٹی کے قیام اورپبلک پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے پراسیکیوٹرز کی ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کے لئے پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب سپیشل پریمیسز(پریزرویشن) آرڈیننس 1985 کے تحت باغ جناح کو خصوصی حیثیت دینے کی منظوری دی گئی اور باغ جناح کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر انتظامی امور والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چنیوٹ کے تاریخی عمر محل کا انتظام بھی والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب وائلڈ لائف رولز 1974 کے تحت شوٹنگ لائسنس اور فیس پر نظر ثانی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب کا پوٹھوہار کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ موٹر وہیکلز رجسٹریشن کی معلومات کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی۔اجلا س میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور ونجکاری کے 10ویں اور 11ویں اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کی گئی۔صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اعلی حکام اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.