سابق صدرآصف علی زرداری کی پشاورمیں بم دھماکے کی مذمت

منگل 5 دسمبر 2023 22:14

سابق صدرآصف علی زرداری کی پشاورمیں بم دھماکے کی مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں سابق صدر نے بچوں سمیت سات افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے پشاور میں بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔