پشاور،گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف نوتھیہ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ وریلی

منگل 5 دسمبر 2023 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف نوتھیہ کے تاجروں نے منگل کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صدر محمد اشفاق خلیل کررہے تھے مظاہرہ نوتھیہ چوک سے شروع ہوکر صدرچوک تک ریلی کی شکل میں گیا جہاں پر سوئی ناردرن گیس کے حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ہے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشفاق خلیل نے کہاکہ نوتھیہ میں گزشتہ بیس دنوں سے گیس مکمل طورپر غائب ہے گھریلو صارفین کوبھی شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے بچے صبح بغیر ناشتے کے سکولوں کوجاتے ہیں جبکہ مرد دفاتر اورروز گار کیلئے نہار منہ چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں علاقے میں صارفین کوگیس کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کاسامناہے جبکہ دوسری جانب رہی سہی کسر ایل پی جی اورسلینڈر گیس نے نکال دی ہے مہنگائی کے باعث شہری سلنڈر گیس کی قوت خرید نہ رکھنے کے باعث لکڑیاں جلانے پرمجبور ہیں بھاری بھرکم گیس بلوں کے نتیجے میں بھی لوگوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہی