روٹس ملینیم سکول خیبر کیمپس کے زیر اہتمام "بین الاقوامی یونیورسٹی فیئر کا انعقاد

منگل 5 دسمبر 2023 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) روٹس ملینیم سکول خیبر کیمپس کے زیراہتمام بین الاقوامی یونیورسٹی فیئر کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں ترکی ،ملائشیا ،جرمنی، امریکہ ،برطانیہ اور کینیڈا کی معروف یونیورسٹیز کے نمائندوں نے شرکت کیں اور اپنے اپنے مختلف سٹالز بھی لگائے تھے اورطلبہ کو اپنی اپنی یونیورسٹیوں کے بارے میں آگاہی دی ،ْ اس موقع پر بیکن ہاس، سٹی سکولز، پاک ترک، پشاور ماڈل سکولز، لاہور گرامر سکول ،ْ، آئی آئی یو آئی اور ایڈورڈز کالج ودیگر کا لجز کے طلبہ نے شرکت کیں ،ْتقریب میں پرنسپل مسز تہمینہ خالد ،ْ مسز مینا ناصر ہیڈ مسٹریس اورابعہ امتیازگائیڈنس کونسلر نے انتظامی امور سنبھالیں اور طلبہ کو مفید مشورے بھی دئیے جس میں طلبہ نے اپنے مستقبل کو بہتربنانے کے لیے یونیورسٹی کے نمائندوں سے آگاہی حاصل کیں اور بین الاقوامی یونیورسٹیز میں داخلے ،سکالرشپ اور مستقبل میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے راہ متعین کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا اور بھرپور معلومات مہیا کیں،ْاس تقریب نے طلبا کے روشن مستقبل کے لیے نئی راہیں استوار کی ہیں۔