عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری

مجموعی طور پر 27ارب 40کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ،اعلامیہ وزارت خزانہ

منگل 5 دسمبر 2023 23:35

عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 17ارب 40کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں مذید فنڈز بھی جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلا میے میں بتایا گیا ہے کہ خزانہ ڈویڑن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اگلے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے درکار17ارب40کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں جبکہ اس سے قبل ماہ جولائی 2023 میں 0 1ارب روپے جاری کیے گئے تھے خزانہ ڈویژن کے مطابق اب تک الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے حوالے سے مجموعی طور پر 27ارب 40کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں خزانہ ڈویژن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔۔۔اعجاز خان