ؔگوجر خان کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گوجر خان کی عوام کو مبارکباد،

ٖحکومت پنجاب نے پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان کیلئے 800 کنال زمین کی منظوری دے دی ؔاسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بہت جلد پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان کا سنگ بنیاد رکھیں گے

منگل 5 دسمبر 2023 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان کے قیام کے لیے 800 کنال زمین کی منظوری پر گوجر خان کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان کا یہ منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی بہت جلد پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس ضمن میں 4 ارب روپے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو جاری کر دیے گے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کا قیام میرا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے گوجر خان سمیت خطہ پوٹھوار اور ملحقہ اضلاع کے نوجوان طلبائ وطالبات کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے قیام سے گوجر خان اور ملحقہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے میں نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے خطہ پوٹھوار سمیت دیگر ملحقہ اضلاع اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔اس منصوبے کا قیام اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور خطے کے نوجوان نسل کی ترقی کے لیے ان کی گہری دلچسپی کا عملی ثبوت ہے۔