
ہفتہ کشمیر کی تقریبات کا آغاز پانچ دسمبر سے ہوگا، علی رضا سید
7سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ان کی پریشانیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے
بدھ 6 دسمبر 2023 12:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ یورپی ہیڈکوارٹرز میں ہفتہ کشمیر کی تقریبات پچھلے کئی سالوں سے جاری ہیں اور ابتک منعقد ہونے والی ان تقریبات کے نتیجے میں یورپ میں مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کے انسانی حقوق اور کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔
علی رضا سیدنے کہا کہ بھارت گزشتہ سات عشروں سے زائد عرصے سے جموں و کشمیر پر قابض ہے اور اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کے لیے مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جس طرح اس وقت دنیا یورپ(یوکرین)اور مشرق وسطی کے کشیدہ حالات کی طرف متوجہ ہے، مودی حکومت اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کوئی گھنائونی سازش کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل ، اندھا دھندگرفتاریاں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے ڈومیسائل قوانین میں ترامیم جیسے اوچھے ہتھکنڈے بھارتی مذموم ایجنڈے کا حصہ ہیں۔علی رضا سید نے کہاکہ اس وقت یاسین ملک سمیت بہت سے کشمیری رہنما اور کارکن پابند سلاسل ہیں اور ان کاروائیوں کا مقصد مظلوم کشمیریوں کی مضبوط آوازوں کو دبانا ہے۔ انہوں نے یاسین ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم یاسین ملک اور دیگر کشمیری بہادررہنمائوں اور کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو طویل عرصے سے کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوںنے عالمی برادری باالخصوص یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف بھارتی فورسز کے جرائم کے فوری خاتمے کے لیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔انہوں نے کہا کہ 1947سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی پریشانیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یورپی یونین سمیت عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ اس متنازعہ سرزمین کی صورتحال کو معمول پر لایا جائے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک پرامن ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ اپنی خواہش کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.