Live Updates

کراچی، لاہورکے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسکرین لگانے کا فیصلہ

بدھ 6 دسمبر 2023 15:10

کراچی، لاہورکے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسکرین لگانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) لاہور اور کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسکرین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں جدید اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ سے قبل اسکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا پلان ہے۔ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک سے اسکرینیں ارجنٹ بنیادوں پر منگوانے سے اخراجات میں اضافہ ہو گا اور ان کی تنصیب پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کے اخراجات آ سکتے ہیں۔اسٹیڈیم میں تماشائی جدید اسکرین پر نئے انداز کے اسکور بورڈ اور میچ ری پلے سے لطف اندوز ہوں گے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات