جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 6 دسمبر 2023 17:06

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2023ء) چوہدری فیاض الحسن، ایڈیشنل سیشن جج نےمنشیات  کے مقدمہ نمبر 220/23 بجرم 9i3C/CNSA تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا، مجرم محمد شہراز نواز نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے مجرم شہراز نواز کو 09سال قید محض اور 01لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، مجرم کو مارچ 2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔