اوپن یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کو طبی آلات اور سامان کا عطیہ

بدھ 6 دسمبر 2023 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) عالمی فلاحی تنظیم، ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ نے کنگ گفٹ۔پاکستان پروگرام کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کو یونیورسٹی ملازمین کے علاج معالجے میں کارآمد طبی آلات اور سامان بطور عطیہ دے دیا ہے، سامان وصول کرنے کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ فالو اپ، ڈاکٹرسید عامر شاہ، کنٹرولر امتحانات، میاں محمد ریاض، ڈاکٹر حرا ابراہیم اور میڈیکل سینٹر کا عملہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر شاہ اور ڈاکٹر حرا ابراہیم نے کہا کہ یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کو مضبوط کرنے میں مدد کی فراہمی پر ہم ہیلپنگ ہینڈ آرگنائزیشن کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے این جی او تک اپروچ کرنے پر کنٹرولر امتحانات، میاں محمد ریاض کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر حنا ابراہیم نے کہا کہ ہمیں اِن چیزوں کی ضرورت تھی جو آج ہمیں بطور عطیہ مل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ملازمین کی صحت کی سہولتوں میں اضافہ کے حوالے سے فکرمند ہیں جس کے لئے وہ میڈیکل سینٹر کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔