فراڈکیس میں گرفتار فواد چوہدری کے طبی معائنہ کی درخواست میں جیل حکام کا جواب نہ آنے پرسماعت ملتوی

بدھ 6 دسمبر 2023 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت نے فراڈکیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے طبی معائنہ کی درخواست میں جیل حکام کا جواب نہ آنے کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران جیل حکام کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا اورجواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت 9 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔فواد چوہدری کے طبی معائنہ کیلئے درخواست دائر ہے۔