ایڈیشنل ایس پی کی ڈی پی او آفس میں قائم اوپن کورٹ ، سائلین کے مسائل سنے

بدھ 6 دسمبر 2023 23:31

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان نے ڈی پی او آفس میں قائم اوپن کورٹ میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ تھانوں کو فوری قانونی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

سائلین نے تحریری طورپر اپنے مسائل پیش کئے جس پر ایڈیشنل ایس پی نے متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سائلین کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور مظلوموں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :