Live Updates

بلوچستان کے تین بڑے الیکٹیبلز کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

الیکٹیبلز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 دسمبر 2023 12:26

بلوچستان کے تین بڑے الیکٹیبلز کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2023ء ) گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بیک وقت صوبے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے سربراہ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سمیت دیگر مرکزی قائدین کی بلوچستان آمد کے موقع پر عوامی پزیرائی کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں ملتے جلتے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں بھی سیاسی چالوں کا آغاز کر دیا۔صوبے کے بڑے الیکٹیبلز سے رابطے شروع کردئیے گئے تھے۔ آصف زرداری اس سیاسی جوڑ توڑ کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔پی پی ذرائع کے مطابق نواب ثناء اللہ زہری نے الیکٹیبلز کو قیادت کا پیغام پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بلوچستان کے پانچ الیکٹیبلز کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے تین بڑے الیکٹیبلز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکٹیبلز پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔الیکٹیبلز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ قدوس بزنجو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر عمر جمالی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔میر عمر جمالی سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے صاحبزادے ہیں۔میر عمر جمالی 2018ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضیاء اللہ لانگو نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ضیاء اللہ لانگو سابق وزیراعلیٰ جمال کی بلوچستان کابینہ میں وزیر داخلہ تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات