بجلی قیمت میں اضافہ ظلم ،فوری واپس لیاجائے، چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ

غریبو ں کے پہلے ہی چولہے ٹھنڈے ہو چکے مزید مہنگائی انہیں زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2023 14:11

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) ممتاز سکالر چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی قیمت میں اضافہ ظلم ہے فوری واپس لیاجائے،عوام پہلے ہی مہنگا ئی کی چکی میں پس رہی ہے ایسے حالا ت میں عوام مزید کسی بو جھ کے متحمل نہیں، غریبوں کے پہلے ہی چولہے ٹھنڈے ہو چکے مزید مہنگائی ان کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ مہنگا ئی اور بے روز گاری نے پہلے ہی عوام کو پر یشان کررکھا ہے ایسے حالات میں بجلی قیمتو ں میں مزید اضا فہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے حکومت عوام پر ظلم کے پہا ڑ توڑنے کی بجائے وزیروں مشیروں کے شاہانہ اخراجات کم کرے بجلی ، گیس اور پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ا? ئے روز اضا فہ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔انہو ں نے کہاکہ ہمار ے حکمرانو ں سے مطالبہ ہے کہ وہ حالیہ بجلی کی قیمتو ں میں کیا گیا اضا فہ فوری وا پس لے اور غر یب عوام کو تنگ کرنے کی بجائے غر یبوں کی دعائیں لیں۔