ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کا غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیائے خورد و نوش اور دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایکشن

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 7 دسمبر 2023 14:40

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2023ء ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اور عمدہ کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے متحرک ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیائے خورد و نوش کی فروخت اور کیمیکل ملا مضر صحت دودھ کی فروخت کرنیوالے دکانداروں کو شکنجے میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی ، شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہریوں کو معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خوراک سے منسلک 57 کاروباری پوائنٹس کا  معائنہ کیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 58 ہزار جرمانہ اور  1 ریسٹورنٹ کو سیل کر کے ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

متعدد فوڈ پوائنٹس سے خوراک کی کوالٹی جانچنے کیلئے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر 1ہزار 980 لیٹر دودھ کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ دودھ کی کوالٹی غیر معیاری اور ملاوٹ ثابت ہونے پر 1ہزار 572 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا۔  فوڈ سیفٹی آفیسرز نے 50 کلو  غیر معیاری چائے کی پتی ، 3 ہزار 5 سو لیٹر آئل اور 9 ہزار 1 سو 18 کلو زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیائے خورد و نوش جن میں نمک ، نوڈلز ، کیرٹ فلیکس، بلیو بینڈ ، مشروبات شامل تھیں کو موقع پر تلف کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مختلف فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کر کے خبردار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :