نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی تین روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

جمعرات 7 دسمبر 2023 22:52

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی تین روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سہ روزہ دورے پر جمعرات کو کوئٹہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالمنان نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔ اپنے دورہ کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر، ریڈیو پاکستان کوئٹہ اسٹیشن، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کوئٹہ بیورو کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔