کراچی کے تاجر ہمارا سرمایہ و ریڑھ کی ہڈی ہیں جو وفاق کو 70 فیصد اور صوبہ سندھ 90 فیصد ریونیو دے رہے ہیں، محمد طارق حسن

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر و سابق نائب ناظم کراچی محمد طارق حسن نے کہا کہ کراچی کے تاجر ہمارا سرمایہ و ریڑھ کی ہڈی ہیں جو وفاق کو 70 فیصد اور صوبہ سندھ 90 فیصد ریونیو دے رہے ہیں لیکن اسکے بدلے میں کراچی کے باسیوں کو گندا پانی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور کاروبار میں رکاوٹیں درپیش ہیں تاجروں کو یقین دلاتے ہیں انکے مسائل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکریب ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں تاجروں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے کیا۔

اس موقع پر اسکریپ ڈیلرز ایسوسی ایشن لارنس روڈ و رامسوامی کے سرپرست اعلی و شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے صدر ملک زاہد دہلوی نے کہا کہ اگر تاجر چور ہو تو اس کا سدباب کرنا ہماری ذمہ داری ہے ضرورت اس امر کی ہے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرکے حکومت تاجروں اور سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے تاکہ تاجر سکون سے اپنا کاروبار کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممتاز تاجر عبد القادر نورانی، سرکاری افسران چوہدری مختار،رف چوہدری،تاجر رہنما حنیف ملک،حامد قریشی، عبد اللہ گدی، ق لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد، نادر شیخ، سید مشرف علی، لیاقت آباد ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد صادق شیخ، حذیفہ ناصر اور دیگر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اسکریپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانوں میں اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے۔