
پی ٹی آئی پر پابندی کے اب تک کوئی امکانات نظر نہیں آتے
رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں،کرنٹ افئیرز پروگراموں میں پی ٹی آئی کے نمائندے موجود ہوتے ہیں،سیاسی کلچر میں مظلوم اور شکایت کرنے والے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی پریس کانفرنس
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 8 دسمبر 2023
14:58

(جاری ہے)
ملک بہتر حالت میں منتخب نمائندوں کے حوالے کرکے جائیں گے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ شفاف انتخابات کرائے گی۔
شفاف انتخابات سے متعلق کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہئیے۔عام انتخابات کی ریس میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں۔نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے اب تک کوئی امکانات نظر نہیں آتے۔ رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ کرنٹ افئیرز پروگراموں میں پی ٹی آئی کے نمائندے موجود ہوتے ہیں۔جو بھی اپنے مقدمات پر جیلوں میں ہیں ان سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔خیال رہے کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سہ روزہ دورے پر جمعرات کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالمنان نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔ اپنے دورہ کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر، ریڈیو پاکستان کوئٹہ اسٹیشن، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کوئٹہ بیورو کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
-
کیا ٹی ایل پی کریک ڈاؤن حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
-
پنجاب میں اہم شاہراہوں کی بندش سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اعلان
-
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے
-
سعودی خاتون پر فارن ایکٹ کے مقدمے میں فرد جرم عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.