لاہور ائر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی

گاڑی جل کر راکھ ہوگئی، پاس کھڑی گاڑیاں محفوظ رہیں

جمعہ 8 دسمبر 2023 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ لاہور کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو لگنے والی آگ پر سول ایوی ایشن کی فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد مسافروں اور گاڑیوں کے مالکان میں خوف وہراس پھیل گیا، آگ سے گاڑی جل کر راکھ ہوگئی جبکہ پاس کھڑی گاڑیاں محفوظ رہیں۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، سول ایوی ایشن کی ویجی لینس ٹیم نے رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی ہے۔