میرپورخاص سی ٹی ڈی اور حساس ادارے آٸی بی کی مشترکہ کاروائی، بین الاقوامی انسانی اسمگلر ملزم فیض اللہ خان گرفتار

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 8 دسمبر 2023 17:12

 میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2023ء) خفیہ اطلاع پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی پولیس میرپورخاص نے مشترکہ کاروائی کی ہے جس میں فیض اللہ نامی انسانی اسمگلر کو عمرکوٹ کے شہر شادی پلی سے گرفتار کرلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیض اللہ اٹلی سمیت دیگر ممالک میں لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھیجتا تھا ملزم  یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے،  گرفتار ملزم کے وارنٹ گرفتاری 20 جون کو جاری ہو چکے ہیں جبکہ زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے شادی پلی سے ایک سہولت کار بھی گرفتار کرلیا ہے۔

جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزم فیض اللہ نے اپنا ہلیہ بدلنے کے لئے وگ کا استعمال کیا ہوا تھا۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کے ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یونان کشتی واقعے میں ملوث تھا، وہ اٹلی، لبنان اور دیگر یورپی ممالک کے راستے بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے اس کے ارکان کا تعلق منڈی بہاؤالدین (پنجاب) سے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بھائی اور والد بھی اسی طرح کے جراٸم میں ملوث ہیں جو غیر قانونی طور پر اٹلی گئے اور وہیں مقیم ہیں۔  ملزم فیض اللہ خان کے خلاف 20 جون 2023 کو ایف آئی اے راولپنڈی کے اے ایچ ٹی سی تھانے میں عبدالرزاق کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، جبکہ ملزم کو ایف آٸی اے کے حوالے کیا جاٸے گا