ووٹ ڈالنا ہر شہری کا اولین فرض ہے . ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین لنڈ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 8 دسمبر 2023 17:14

 میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میر پور خاص خالد حسین  لنڈ نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا اولین فرض ہے اور کہا کہ   الیکشن کمیشن آف پاکستان  8فروری کو عام انتخابات کروانے کے لیے اپنی ائینی ذمہ داری پوری کرنے میں مصروف عمل ہے اس بات کا اظہار انہوں نے قومی  ووٹر دن  کے  حوالے سے  منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر  ضلعے میں  انتخابات کی تیاری مکمل کر دی گئی ہے اس سلسلے میں ضلعے میں 656 پولنگ اسٹیشن اور 2137 پولنگ بوتھ قائم کیے جا رہے ہیں جس میں 865400 ووٹرز اپنا قیمتی ووٹ کا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ انتخابات کے روز گھروں سے نکل کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اپنے گلی محلے والوں کو بھی الیکشن کمیشن کا پیغام دیں تاکہ کوئی بھی ووٹر اپنے حق سے محروم نہ رہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن ورکس اور محکمہ بلڈنگس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنائیں سیمینار میں آرٹس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  شہزادو ملک،  سماجی ورکررفیق لغاری گل محمد مستوئی اور دیگر مقررین نے بھی ووٹ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر مرد خواتین اور سماجی ورکروں نے  بڑی تعداد میں  شرکت کی۔