ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 8 دسمبر 2023 17:18

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2023ء) ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، ڈاکٹر عطا محمد عارف کی زیر نگرانی بودلہ چوک، چشتیاں روڈ، اردو بازار اور منچن آباد روڈ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ۔چیکنگ کے دوران 46 دودھ بردار گاڑیوں میں 41292 لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

310 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ 33000 روپے جرمانہ عائدٹیسٹس کے دوران دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔ملاوٹی دودھ کی ترسیل روکنے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :