چیئرمین وبانی اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب کاپی ٹی اے ہیڈ کوارٹرکا دورہ

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:41

چیئرمین وبانی اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب کاپی ٹی اے ہیڈ کوارٹرکا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) چیئرمین و بانی اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن ڈاکڑ امجد ثاقب کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی خدمات پر غیر منافع بخش تنظیم کے قابل ذکر تعاون کو سراہا گیا۔

چیئرمین نے اس موقع پر سماجی بہبود کے فروغ اور معاشی ترقی میں ایسے اداروں کے اہم کردار پر زور دیا۔ ممبر (فنانس) محمد نوید نے سماجی ذمہ داری اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی معاونت کے پیش نظر اجتماعی کوششوں کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے بلا سود مائیکرو فنانس اور سماجی بہبود کے مختلف پروگراموں کے ذریعے پسماندہ افراد کی مدد کرنے کے اخوت کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اخوت کے اقدامات کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے دوران ہونے والی بات چیت میں اخوت اور پی ٹی اے کے مابین ممکنہ تعاون کے لئے راہ ہموار ہوئی جس کا مقصد پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔واضح رہے کہ سال 2022 میں، پی ٹی اے کے ملازمین نے اخوت سمیت فلاحی تنظیموں کے تعاون اور کوششوں سے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فعال کردار ادا کیا۔