پنجاب یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سینٹر آف کری ایٹو آرٹس کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) پنجاب یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سنٹر آف کری ایٹو آرٹس کے زیر اہتمام ’’تخلیق آرٹس، ریسرچ اینڈ سوسائٹی‘ کے موضوع پر ایک روزہ نمائش اور سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر سید فلیحہ زہرہ کاظمی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹرعامرہ رضا، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی ڈاکٹر کنول خالد، سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ ڈاکٹر شازیہ مختار، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سنٹر آف کری ایٹو آرٹس پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، شعبہ ٹیکسٹائل کی سربراہ اثناء مبشرہ، فیکلٹی ممبران اورطلبائوطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر شاہد منیر نے دنیا کی تخلیقی معیشتوں کی تعمیر میں تخلیقی فنون کے کردار کو اجاگرکیا۔ انہوں نے کہا کہ محققین جس طرح آرٹس، ٹیکنالوجی اور سائنس کو ایک ساتھ پیش کررہے ہیں وہ حیران کن اور قابل ستائش ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی نے بہترین تقریب پر ریسرچ اسکالرز اور پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سنٹر آف کری ایٹو آرٹس کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر عامرہ رضا نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک بین الضابطہ تحقیقی کلچر تیار کر رہی ہے اور پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سنٹر آف کری ایٹو آرٹس میں اسی ویژن کے مطابق کام ہورہا ہے۔ ڈاکٹر بلال نے کہا کہ سمپوزیم موسیقی، ڈیزائن، پرفارمنگ آرٹس اور فلم سے لے کر تخلیقی فنون کے درمیان تحقیقی صلاحیتوں کی وسیع بنیاد پر عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے پی آر سی سی اے کے ویژن پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں عملی تحقیقی منصوبوں کو تیار کرنے پرتوجہ مرکوز ہے جس سے ملک کی تخلیقی صنعتوں اور تخلیقی معیشت میں اضافہ ہو سکے۔

ڈاکٹر کنول خالد اور ڈاکٹر شازیہ مختار نے تحقیقی مقالوں اور نمائش کے کام پر اپنے تاثرات شیئر کئے۔ ڈاکٹر اثناء تخلیقی فنون، تحقیق اور معاشرے کے بنیادی باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔ تحقیقی مقالوں، آرٹ ورک کی پریزنٹیشن ڈاکٹر احمد بلال اور ڈاکٹر اثناء مبشرہ کی نگرانی میں تیار کی گئی ۔ پی ایچ ڈی سکالرز نے ڈیجیٹل ورک، انسٹالیشن آرٹ، ٹی وی سی میں جیسٹرز اپروچ اور گرافک ڈیزائننگ پر مشتمل اپنے ریسرچ پر مبنی آرٹ ورکس کی نمائش کی۔

اسی طرح پی ایچ ڈی آرٹ ہسٹری کے اسکالرز نے اسلامی مخطوطہ، لاہور کی بدلتی ہوئی جمالیات، موسیقی اور آثار قدیمہ کا احاطہ کرنے والے متنوع موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کیے۔بعد ازان مہمانوں اور ریسرچ سکالرز میں سووینئر اور اسناد تقسیم کی گئیں۔