مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ، پی ٹی وی بولان پر ہزاروی زبان میں نشریات کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت

جمعہ 8 دسمبر 2023 21:35

مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ، پی ٹی وی بولان پر ہزاروی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) نگران وفاقیسیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بلوچستان کی ثقافت اور زبان و ادب کو فروغ دینے کیلئے پی ٹی وی بولان پر ہزاروی زبان میں نشریات کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے دورہ کے موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو جنرل منیجر پی ٹی وی اور ہیڈ آفس ڈیپارٹمنٹس نے پی ٹی وی بولان کی ٹرانسمیشن، نیوز بلیٹن، کرنٹ افیئرز پروگراموں اور پی ٹی وی بولان کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نگران وفاقی وزیر نے پی ٹی وی بولان کی نشریات کا جائزہ لیا اور پی ٹی وی بولان پر ہزاروی زبان کی نشریات کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی۔