سٹیٹ بینک کی تمام نامزد بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی کے لئے ہفتہ اور اتوار کو بینک برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت

جمعہ 8 دسمبر 2023 23:24

سٹیٹ بینک کی  تمام نامزد بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی کے لئے ہفتہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) سرکاری حج سکیم کے درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے سٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امور کی درخواست پر حج درخواستوں کی وصولی کے لئے تمام نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بنک برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے ۔ ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کرانے کیلئے قریبی نامزد بینک برانچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائنز اور واٹس ایپ نمبر بھی جاری کر دیا ہے ۔ منگل 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جارہی رہے گی۔