پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام بحران و ترقی کی سیاست کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام "بحران اور ترقی کی سیاست: ہندوستان میں شناخت کے لیے عصری جدوجہد"کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیاجس میں فرانس سے سکالر ڈیوڈ کرنیل سنگھ نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ کرن، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی، ڈاکٹر احمد اعجاز، فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر نعمانہ کرن نے کہا کہ مرکز نوآبادیاتی ہندوستان میں مسلم قومیت کے ارتقا ء پر ایک کورس پیش کرتا ہے اور نوآبادیاتی ہندوستان میں شناخت کے لئے مسلم جدوجہد کا تجزیہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بحث کا موضوع ہندوستان میں شناخت کی عصری جدوجہد سے متعلق ہے لیکن انہیں امید ہے کہ معاصر ہندوستان میں اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ شناخت کی تشکیل کے نوآبادیاتی تناظر کو جاننا اور تجزیہ کرنا دلچسپی کا باعث ہوگا۔ ڈاکٹر کرنیل سنگھ نے ہندوستان کے سرحدی علاقے کچ میں بحران اور ترقی کی سیاست پر روشنی ڈالی۔