‘آئی جی پنجاب کا شہریوں کے مسائل کے ازالے میں تاخیر پر اظہار برہمی،افسران کو وارننگ، مسائل کے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے

'شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:35

w لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے ازالے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو فوری ازالے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعلقہ سپروائزری افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ناقابل قبول ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سنٹر اور سنٹرل پولیس آفس سے بھجوائی گئی درخواستوں کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹس بھی طلب کرلیں۔ کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔آئی جی پنجاب نے کہا فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح، میرٹ کے مطابق اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ شہری پولیس سے متعلقہ کوئی بھی درخواست 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بھی درج کروا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :